آئی ایم ایف کی شرط پرکھاد فیکٹریوں کیلئے گیس مہنگی

ویب ڈیسک: نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پرکھاد فیکٹریوں کیلئے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کھاد فیکٹریوں کیلئے گیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے ایم ایم بی ٹو یو کا امکان ہے اور فیڈ سٹاک کیلئے کھاد مینوفیکچررزکو فی ایم ایم بی ٹی یوگیس 1580 روپے میں ملے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ فیڈ سٹاک کیلئے کھاد مینوفیکچررز کو فی ایم ایم بی ٹی یوگیس 556 روپے مہنگی ملے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کھاد مینوفیکچررکیلئے گیس مہنگی کرنے پروزارت خزانہ، پیٹرولیم اور صنعت وپیداوار نے کام شروع کردیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کھاد بھی مہنگی ہو گی جس کا اثر زراعت پر پڑے گا اورکاشتکار متاثر ہوں گے

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ظلم وجبر کی انتہا، 7فلسطینی شہید،لاشیں چھت سےپھینکی گئیں