ہوائی ٹریفک میں خلل، ایئر پورٹ اطراف کبوتر بازی کیخلاف آپریشن

ویب ڈیسک: پشاور میں ہوائی جہازوں کی ٹریفک میں خلل ڈالنے والے کبوتروں کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔ ایئر پورٹ اطراف میں کبوتر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے دکانوں میں موجود کبوتر قبضے میں لے لئے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایئر پورٹ اطراف میں کبوتروں کی خرید وفروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی ہے۔
گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے مقامی پولیس کے ہمراہ ائیرپورٹ کے اطراف میں کبوتربازی کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کبوتر بازی پر بیشتر افراد کو گرفتار کر لیا۔ علاقے کی مساجد میں لاؤڈ سپیکرز پر اعلانات بھی کروائے گئے کہ کبوتر بازی پر ائرپورٹ کی حدود میں پابندی عائد کی گئی ہے اور اس سے منسلک کاروبار خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور قانونی چارہ جوئی کا سامناکرنا پڑیگا اس حوالے سے مقامی پولیس کو روزانہ کی بنیاد پرکاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی