صدرمیں بی آرٹی شاہراہ ون وے،بسیں حادثہ سے بچ گئیں

ویب ڈیسک: بی آرٹی کے دو بسیں حادثے سے بال بال بچ گئیں واضح رہے کہ تعمیراتی کام کے باعث پشاور کینٹ کے قریب بی آرٹی شاہراہ کو ون وے کردیاگیاہے جس کی وجہ سے پشاور کینٹ سے سٹی کی طرف اور سٹی سے پشاو رکینٹ کی طرف جانے والی بی آر ٹی بسیں ایک ہی روٹ استعمال کر رہی ہیں اس سے بی آر ٹی سروس بھی سست روی کا شکار ہو گئی ہے گزشتہ روزدو بسوں کے درمیان حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا اور دونوں بسیں کم جگہ ہونے کے باعث آمنے سامنے ہوگئیں بی آر ٹی انتظامیہ کے مطابق کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب تعمیراتی کام دو دن میں مکمل کردیا جا ئے گا جس کے بعد ون وے کو ختم کردیا جائے گا اور سڑک دوطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب کی قیادت میں 3ہزار کارکنان پر مشتمل قافلہ لاہور روانہ