سکیورٹی خدشات،جیل ٹرائل عمران کے حق میں ہے،ہائیکورٹ

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر گمشدگی کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کیچیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹاتے ہوئے فیصلہ دیا کہ جیل ٹرائل سکیورٹی کے مدنظر سابق وزیر اعظم کے حق میں ہے۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اپنی سکیورٹی کے حوالے متعدد بار خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ اس سے قبل سماعت کے آغاز پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور سائفر کیس کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 5 لاگو ہی نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت