اردن نے فلسطینی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا

ویب ڈیسک:اردن کے شاہ عبداللہ نے فلسطینی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اردن فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ برلن میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ عبداللہ نے کہا کہ اردن اور مصر میں کوئی پناہ گزین نہیں آئے گا، یہ صورتِ حال غزہ اور مغربی کنارے کے اندر ہی حل ہونی چاہیے۔
شاہ عبداللہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو مصر یا اردن میں دھکیلنے کی کوششوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ایک سرخ لکیر ہے، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ بعض عام مشتبہ افراد کا یہ منصوبہ ہے کہ وہ زمین پر حقیقی مسائل پیدا کرنے کی کوشش کریں۔شاہ عبداللہ نے کہا کہ رہنما تشدد کو روکنے اور غزہ میں امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ اردن، عمان میں چار طرفہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا
جس میں امریکی صدر جو بائیڈن، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور فلسطینی صدر محمود عباس شرکت کریں گے۔شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ کو دوسرے ممالک تک پھیلنے دیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں سنگین صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مزید 3سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کرنےکی سفارش