رشی سونک بھی نیتن یاہو کو تھپکی دینے اسرائیل پہنچ گئے

ویب ڈیسک:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک جمعرات کو دورہ اسرائیل پر مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گئے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ برطانوی وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کا راستہ کھولنے کے اسرائیل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائن دھماکہ ،5بچے زخمی