پھل و سبزی قیمتیں بے قابو، شہری مشکلات سے دوچار

ویب ڈیسک: پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ایک بار پھر بے لگا جس نے مہنگائی کی ستائی عوام کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں نا کام دکھائی دینے لگی جسکے باعث منافع خور دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنے لگے شہر کے بازاروں میں سبزی کی قیمتیں الو 150،پیاز 110روپے ،ٹماٹر 120روپے ،کچالو 150،لہسن 570،ادرک 1100ٹینڈا گول 160روپے اور گاجر 100روپے،کریلا 120روپے اورسبز مرچ 130روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ دیگر سبزی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پھلوں کی قیمتیں انگور 350روپے ،سیب 270روپے ،کیلا 150روپے ،امرود 200اور انار 270روپے تک فروخت ہونے لگا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامہ پر عمل درامد کروانے میں ناکام دکھائی دینے لگیں- اس سلسلے میں شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نرخنامہ پر عمل درآمد کروانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک