زندہ مرغی کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی

ویب ڈیسک: تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مرغی کی فی کلو قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے ساڑھے 4سو روپے سے زائد میں فروخت ہونے والی مرغی کی فی کلو قیمت اب کم ہوکر 325 روپے فی کلو ہو گئی ہے چکن کی قیمتوں میں مزید کمی پولٹری کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید کمی کے امکانات بھی ہیں۔مرغی کی قیمت میں کمی کے باوجود ہوٹلز ، نمک منڈی سمیت مختلف مقامات پر تیار بار بی کیو مرغیوں کی قیمت کم نہیں ہو رہی ہے
انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور فارمی انڈے 360روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔ انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مرغی کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی شادی بیاہ کے پروگرامات میں مرغیوں کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بیوپاریوں کے مطابق مرغی کی فیڈ کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے جس کے باعث مرغی کی قیمت کم ہورہی ہے تاہم مرغی کے پکوان مارکیٹ میں ابھی تک پرانی قیمت پر ہی میسر ہیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے 3700 ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل