شادی سیزن، مرغی کی مانگ بڑھتے ہی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک:پشاور میں شادی سیزن کی وجہ سے مرغیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث پشاور کی مارکیٹ میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ شروع ہوگیا ہے مارکیٹ میں 55روپے فی کلو قیمت بڑھنے کے بعد زندہ مرغی فی کلو قیمت 3 سوروپے سے بڑھ کر355روپے فی کلو ہوگئی ہے ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، نوتھیہ ریلوے پھاٹک ، جناح پارک روڈ ، سمیت مختلف مقامات پر مردار مرغیوں کی فروخت بھی بدستور جاری ہے۔
مرغی کی قیمت میں اضافہ کے باعث مرغی کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے لاکھوں روپے کا منافع کما لیا ہے جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پشاور میں مرغیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ باچا خان چوک میں روزانہ ہزاروں مرغیوں کا کاروبار ہورہا ہے شادی کے سیزن کی وجہ سے مرغیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور کھانے میں مرغی لازمی تصور کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مرغی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا ہے اور چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت 55روپے بڑھ گئی ہے ۔
دوسر ی جانب سردی شروع ہوتے ہی انڈے کی قیمتی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے دیسی انڈے 550 روپے فی درجن جبکہ فارمی انڈے 350روپے فی درجن فروخت کئے جارہے ہیں۔انتظامیہ تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت