Screenshot 2019 12 22 15 14 14 17 720x405 1

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی کارکردگی پرشہری غیر مطمئن

اسلام آباد: وزیراعظم آفس کا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی کارکردگی کا نوٹس، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا اظہار برہمی،اداروں کے خلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم،شہریوں کی شکایات پر متعلقہ اداروں کے بیانات میں تضاد.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

وزیراعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ،یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا.

وزیر اعظم آفس ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی، شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا،پنجاب 17ہزار661اورسندھ سے 3ہزار256شکایات کھلیں گی،خیبر پختونخواسے 5ہزار346 شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ،وفاق 12ہزار340اوربلوچستان 482شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی.

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا