صیہونیوں پر حماس کا جوابی وار, متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی جارح مزاجی برقرار رکھے ہوئے ہیں، ہر سو تباہی پھیلاتے صیہونیوں کو حماس کی جانب سے بھی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں حماس نے جوابی وار کرتے ہوئے تل ابیب پر نئے راکٹ حملے کردیے جس سے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن میں اب تک 137 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ حماس کی القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی بمباری میں مارے جانے والے 3 یرغمالیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی ویڈیوز میں صاف دکھایا گیا ہے کہ کیسے اسرائیلی خود اپنے ہی یرغمالیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق