ہلال احمر ہیڈ کوارٹر پر حملہ

اسرائیل کا غزہ میں ہلال احمر ہیڈ کوارٹر پر حملہ‘اموات کا خدشہ

ویب ڈیسک :غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ‘صیہونی فوج نے فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ہلال احمر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں واقع ہیڈکوارٹر کی بالائی منزلوں کو نشانہ بنایا‘جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور اموات کا بھی خدشہ ہے۔
دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد مقامات پر حملے کرکے 241 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہدا کی تعداد 20 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے‘53 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، شہدا میں 8 ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
310 طبی عملے کے ارکان اور 100 صحافی شہید ہوچکے ہیں جب کہ سول ڈیفنس کے 35 اہلکار بھی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں بارے پھر سپریم کورٹ سے رجوع