حماس کی صلاحیتیوں میں

حماس کی صلاحیتیوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں: سابق اسرائیلی حکام

ویب ڈیسک: اسرائیل کے انٹیلی جنس حکام اور سابق فوجی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی فوجی صلاحیتیوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 2 اسرائیلی سابق فوجی اور انٹیلی جنس افسران نے کہا کہ غزہ کی قیادت کیلئے بھی حماس کی سیاسی قوت میں کوئی فرق نہیں آیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی حکام کا حماس کو تباہ کرنے کا دعویٰ غلط ہے، ہمیں ہر روز سخت مزاحمت کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ لحاظ سے حماس کی صلاحیت پرانہیں کریڈٹ دیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت