سینیٹرشہزاد وسیم

منصفانہ انتخابات کےلئے پرامن ماحول ضروری ہے‘ سینیٹرشہزاد وسیم

ویب ڈیسک :ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے‘آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے پرامن ماحول ضروری ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دہشت گرد حملہ ہوا ماضی میں بھی انتخابات کے دوران دہشت گردی سے بڑے نقصانات اٹھائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے پرامن ماحول ضروری ہے ۔
قومی ترجیحات کا تعین انتخابات سے بالاتر ہوکر کرنا ہوگا، ذاتی ایجنڈے کو بالائے طاق رکھ کر قومی ایجنڈے کو اہمیت دینا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمہ، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ