زیادہ 1 ہزار کے جعلی نوٹ

ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار کے جعلی نوٹ زیرگردش ہیں، سٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر کے مطابق اس وقت ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار کے جعلی نوٹ زیرگردش ہیں۔
جعلی نوٹوں کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا تھا کہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے بیس ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے۔
سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ اگر کسی بینک کی اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس کے مطابق گزشتہ ایک سال میں جعلی نوٹ کی کوئی شکایت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے، گزشتہ دو سال میں دس ہزار جعلی نوٹس بینکوں نے پکڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کا نوٹ جعلی آرہا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف جلسہ ختم، ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند، شرکاء لوٹنے لگے