فیض آباد دھرنا کمیشن

فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو جواب جمع کرا دیا

ویب ڈیسک: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو جواب جمع کرا دیا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے دئیے گئے سوالوں کے جواب دئیے۔
ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے جواب میں کہا کہ 2017 میں ہونے والے دھرنے میں اس وقت کی حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کئے تھے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ فیض حمید نے اپنے جواب میں بتایا کہ 2017 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی سربراہی میں کابینہ کا ایک اجلاس ہوا،
جس میں انٹیلی جنس کے سربراہ نوید مختار اور ملٹری قیادت بھی شریک تھی، ان تمام افراد کی مشترکہ ہدایات پر ٹی ایل پی سے مذاکرات کئے تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیض حمید نے حکومت کیخلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کر دی۔

مزید پڑھیں:  اعضاءکی فروخت یا سمگلنگ؟ بچوں کی گمشدگی نے کئی سوالات جنم دیئے