اپنی حفاظت کرسکا نہ ہماری

آئین پاکستان نہ اپنی حفاظت کرسکا نہ ہماری، سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول

ویب ڈیسک: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ آئین پاکستان نہ اپنی حفاظت کرسکا نہ ہماری حفاظت کر سکا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے آئین پاکستان میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 50 سال میں آئین نے عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس آئین میں بنیادی ترامیم کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پچاس سالوں میں عوام کو اسکے آئینی حقوق نہیں دئیے گئے، اب ضرورت ہے کہ آئین پاکستان میں ترمیم کردی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو جمہوریت کے ثمرات پہنچانے کا نسخہ لے کر آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عام پاکستانی مضبوط ہوگا تو ملک مضبوط ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئین نہ ہماری حفاظت کرسکا اور نہ اپنی حفاظت کرسکا۔

مزید پڑھیں:  یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیدیا