ریکارڈ بھارتی ٹیم کے نام

ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا شرمناک ریکارڈ بھارتی ٹیم کے نام

ویب ڈیسک: ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا شرمناک ریکارڈ بھارتی ٹیم نے اپنے نام کر لیا.
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے 11گیندوں پر 6 وکٹیں گنوانے پر شرمناک ریکارڈ بنا ڈالا۔
قبل ازیں ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ہوم گراؤنڈ پر افریقی ٹیم محمد سراج کی تباہ کن بالنگ کے سامنے نہ ٹک سکی اور محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
واضح رہے 1932 کے بعد جنوبی افریقا کا ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب سے کم اسکور تھا۔
بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو 153 کے مجموعی اسکور پر ہندوستان کی کے ایل راہول کی شکل میں چوتھی وکٹ گری تاہم اس کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو شروع ہوا۔
راہول کے آؤٹ ہونے کے بعد لنگی نگیڈی نے اسی اوور میں مزید دو وکٹیں لیکر بھارت پر کاری ضرب لگائی جبکہ کگیسو ربادا نے اگلے اوور میں 2 وکٹیں مزید لیکر بھارتی بیٹنگ کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔
بعدازاں دیگر دو کھلاڑی بھی افریقی بالرز کے آگے بے بس ہوگئے۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کے اضافے سے 6 وکٹیں گر گئیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے طلب، ایجنڈا جاری