برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال شروع، تمام امور ٹھپ

ویب ڈیسک: برطانیہ میں اپنے مطالبات کے حق میں جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال شروع ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس کی جوئئیر ڈاکٹرز نے 6 روزہ ہڑتال کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق 3 جنوری کو ہزاروں ڈاکٹروں نے اپنی 6 روزہ ہڑتال کا آغاز کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈاکٹرز نے 9 جنوری تک کام کرنا بند کر دیا جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامان ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے ہیلتھ سیکٹر کو گزشتہ پورے سال ہڑتالوں کا سامنا رہا ہے جس کی بنیادہ وجہ تنخواہوں میں کمی تھا۔
یاد رہے کہ جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال سرکاری فنڈز سے چلنے والی نیشنل ہیلتھ سروس کی طویل ترین ہڑتال ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف جلسہ ختم، ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند، شرکاء لوٹنے لگے