کووڈ ٹیسٹنگ

بیرون ملک سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع

ویب ڈیسک :پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع کردی گئی اس حوالے سے قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردیں۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو 40 ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس دی ہیں۔
حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ چند ظاہر ہونے والے کووڈ کیسز کی جینوم سیکونسنگ بھی ہورہی ہے، ہمارے ہاں کووڈ 19 کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جب کہ جے این 1 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب بارڈرہیلتھ سروسز حکام کے مطابق ملتان اور فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر تاحال ٹیسٹنگ کٹس نہیں پہنچیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سےمتصادم قرار