وضاحت مانگ لی

سینیٹ قرار داد:پیپلز پارٹی نے سینیٹر بہرہ مند تنگی سے وضاحت مانگ لی

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کے لئے منظور کی گئی قرار داد سے متعلق اپنے سینیٹر بہرہ مند تنگی کوشوکاز نوٹس جاری کرکے ایک ہفتے میں وضاحت مانگ لی ۔
اعلامیے کے مطابق سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پارٹی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے جاری کیا۔
شوکاز میں کہا گیا ہے کہ آپ نے پارٹی لیڈرشپ کی ہدایات اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، واضح کریں کیوں آپ نے قرارداد کی حمایت کی اور حمایت میں تقریر بھی کی؟
نوٹس کے متن کے مطابق آپ کو معلوم ہے 8 فروری کے انتخابات کیلئے پارٹی پرعزم ہے، اس کے باوجود آپ نے قرارداد کی حمایت کیوں کی؟ لہٰذا ایک ہفتے میں جواب دیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے معافی کی بجائے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی