عراقی ملیشیا گروپ

حزب اللہ اور حوثیوں کے بعد عراقی ملیشیا گروپ کا اسرائیل پر حملہ

ویب ڈیسک: حزب اللہ اور حوثیوں کے بعد عراقی ملیشیا گروپ نے اسرائیل پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
عراق میں اسلامی مزاحمت اور ایران سے تعلق رکھنے والے گروپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ دنوں صہیونی ادارے کے وسط میں ایک میزائل داغا گیا۔
بیان میں ہدف کے صحیح مقام کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کا حتمی دن بتایا گیا ہے۔
گروپ کے مطابق یہ دعویٰ پہلا نہیں ہے جو ہم نے کیا ہے۔ دسمبر کے آخر میں گروپ نے کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کے بندرگاہی شہر ایلات پر ایک میزائل داغا ہے۔
اس سے قبل لبنان کی حزب اللہ اور یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کیخلاف فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی کرتے ہوئے تل ابیب پر حملے کئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان