رمضان المبارک، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئَے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس نماز عصر کے بعد پشاور میں منعقد ہو گا۔
رمضان المبارک کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک جہاں جا رہا ہے اس پر سوچنا پڑے گا:عمران خان