24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

ویب ڈیسک: 24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے جبکہ بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
بابر اعوان کا نام دسمبر 2023ء میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس