وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا تیار

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف نے آج طلب کر لیا جس کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے تیار 9 نکاتی ایجنڈا میں وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی 5 سالہ پالیسی اور احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا