عظمیٰ بخاری

علی امین گنڈاپور شدت پسند ذہنیت کے مالک ہیں،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کے مالک ہیں،اپنے لیڈر کی طرح بدتمیز اور بے لگام بھی ہیں ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلی خبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈاپور جیسے لوگ معاشرے میں عورت کی ترقی اور خوش حالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کے مالک ہیں اور مریم نواز سے متعلق پہلے بھی زبان درازی کر چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کارکردگی ٹک ٹاک کے لیے ہوتی ہے، مریم نواز عوام کی خدمت کریں ٹک ٹاکر نہ بنیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 300 سے زائد افراد جاں بحق