بجلی چوری

بجلی چوری اور ناہندگان کے خلاف کاروائیاں ،لاکھوں کی ریکوری

ویب ڈیسک: وفاقی داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری، اوور بلنگ اور ناہندگان کے خلاف کریک ڈائون جاری ،لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی ۔
صوابی سب ڈویژن میں واقع رائس مل اور ماربل فیکٹریوں پر کی گئیں پہلی کاروائی سلام رائس مل پر کی گئی سلام رائس مل کے ذمہ 35 لاکھ سے زائد واجبات واجب الادا تھے جن میں سے 10لاکھ کے واجبات موقع پر ہی ادا کر دئیے گئے ۔
دوسری کاروائی توقیر نواز کی ماربل فیکٹری پر کی گئی ماربل فیکٹری کے ذمہ 7 لاکھ 15 ہزار کے واجبات واجب الادا تھے جو موقع پر ہی ادا کر دئیے گئے
تیسری کاروائی توقیر نواز کی ماربل فیکٹری پر کی گئی ماربل فیکٹری کے ذمہ 2 لاکھ 67 ہزار کے واجبات واجب الادا تھے جو موقع پر ہی ادا کر دئیے گئے
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بجلی بلوں کے ناہندگان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کی پی ٹی آئی کے مذاکرات کے حوالے سے خبروں کی تردید