امریکہ ہر صورت حماس کو زیر کرنے کیلئَے کوشاں، قطر کو بھِی تنبیہ

ویب ڈیسک: امریکہ ہر صورت حماس کو دبانے اور اسے اسرائیل کی خواہش کے مطابق زیر کرنے کیلئے متحرک ہو گیا اور اب اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے قطر کو بھی تنبیہ دیدی گئی۔
امریکی عہدیدار کی جانب اس سلسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذاکرات میں طوالت پر امریکہ ناراض ہے۔
امریکا نے قطر کو بھی تنبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس جنگ بندی کے حوالے سے اس معاہدے پر راضی نہیں ہوتا تو قطر میں ان کا سیاسی آفس بند کر دیا جائے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے پرعزم ہیں لیکن اس سلسلے میں حماس رکاوٹ بن رہی ہے۔
مشرق وسطیٰ پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ قطر میں حماس کا دفتر بند ہونے سے غزہ جنگ کا معاملہ مزید الجھ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج