بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 74 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 74 افراد ہلاک ہوگئے۔
اس حوالے سے جاری عالمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اپریل اور مئی میں پیش ائے۔ اس دوران اپریل میں 31 اور مئی میں 43 افراد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ صرف ایک بار آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ مہینے اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 74 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جن میں 35 کسان بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  5آئی پی پیز نے معاہدے ختم کرنے کی دستاویزات پر ساءن کر لیں