گورنرکےپاس آئینی عہدہ ہے،سیاسی گفتگو پرمنہ توڑ جواب دیاجائیگا، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں ورنہ منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر کے پاس آئینی عہدہ ہے اور ایک کاغذ کے ٹکڑے سے آئے ہیں جبکہ میں مینڈیٹ سے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈینٹ کسی دوسری جماعت کو نہیں دیا جا سکتا۔
علی امین گنڈاپور نے گورنر کے بیان پر مزید کہا کہ آپ کی گاڑی کا پٹرول بھی میرے بجٹ سے جاتا ہے، زبان بند نہ کی گاڑیاں واپس لینے کے ساتھ آپ کی گرانٹ اور گاڑی کا تیل بھی بند کر دوں گا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ قانون کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں فائِرنگ و حادثات، 7 افراد جاں بحق