القسام بریگیڈکےسرخ مثلث نشان

القسام بریگیڈکےسرخ مثلث نشان پر جرمنی میں پابندی عائد

ویب ڈیسک: جرمنی نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈکےسرخ مثلث نشان پر پابندی عائد کر دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دشمن کو ٹارگٹ کرنے کی اس سرخ مثلث کی علامت پر ملک بھر میں کہیں بھی استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ یہ علامت حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز، ویڈیوز اور گرافکس میں دشمن کے اہداف کو مارک کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اس حوالے سے منظور کی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ سرخ رنگ کے اس مثلث والا نشان کو یہودیوں اور اسرائیل کی آزادی اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
جرمن سینیٹ میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے تناظر میں اس پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
جرمنی کی حکومت ایک ایسے وقت میں اسرائیلیوں کا ساتھ دے رہی جبکہ وہاں اس وقت فلسطینی حمایت بڑھنے لگی ہے اور عوام باقاعدہ سڑکوں پر نکل کر فلسطین کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ القسام بریگیڈکےسرخ مثلث نشان پر جرمنی میں‌پابندی عائد کر دی گئی ہے. القسام بریگیڈ کے اس نشان کے حوالے سے جرمنی پارلیمنٹ میں‌بتایا گیا کہ اس نشان کو یہودی اپنے لئے خطرہ تصور کرتے ہیں، یہ ایک ایسا نشان ہے جسے ٹارگٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے.

مزید پڑھیں:  دفاعی منصوبوں کیلئے45ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری