آپریشن عزم استحکام کیلئے حکمت عملی

آپریشن عزم استحکام کیلئے حکمت عملی طے

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آپریشن عزم استحکام کیلئے حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس میں کارروائیاں 30 فیصد، ڈائیلاگ 70 فیصد اور دیگر اقدامات بھی ہوں گے، اس حوالے سے وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو اعتماد میں لے لیا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کیلئے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔
آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے وزیر اعظم آفس سے جاری پیغام میں بتایا کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا جہاں نقل مکانی کی ضرورت پڑے۔
یاد رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ کوئی بڑا ملٹری آپریشن ہوگا اس لئے اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وضاحت کی کہ یہ ایسا آپریشن نہیں جس میں‌عوام نقل مکانی کریں.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، اہم امور زیر بحث