ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔
شام کے قریب شروع ہونے والی موسلادھار بارش شروع ہوتے ہی شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔
تیز ہوا اور گرچ چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن دوسری جانب کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی ۔
بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
Load/Hide Comments