پیپلز پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی اجلاس

تحریک انصاف پر پابندی بارے پیپلز پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ن لیگ کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی بارے آئندہ چند روز میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ویڈیو لنک پر پیپلز پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اعلیٰ مشاورتی اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے رائے لی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران رہنماوں کی اس حوالے سے رائے لی جائَے گی اور ان کی رائے کی بنیاد پر تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
ذرائِع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔ ان کے اس بیان پر جہاں‌ملک بھر کی زیادہ تر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے، وہیں عوامی سطح پر سخت ردعمل دیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، اہالیان علاقہ کی شرکت