سڑک پر پھرتے شخص

سڑک پر پھرتے شخص کو کہاگیا آؤ تمہیں انصاف دینگے، نوازشریف

ترقی کرتا ملک گڑھے میں گرا دیا، فیصلے دینے والوں کو سوچنا ہوگا، سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا کہ آو تمہیں انصاف دینگے، صدر ن لیگ
ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ تمہیں انصاف دیں گے۔ بجلی کابل غریب لوگوں کیلئے ہی نہیں، ہر ایک کے لیے مصیبت بن چکا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ فیصلے دینے والوں کو اب سوچنا ہوگا، بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کر سکتا، آج یونٹ کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل صرف غریب لوگوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کے لیے مصیبت بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی تھی جبکہ اس وقت بجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا گیا تھا۔ نواز شریف نے کہا کہ 2017 تک بجلی بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، اس کے بعد 2018 میں اس سسٹم کو بجانے کس کی نظر لگی اور غریب پس کر رہ گیا۔
سابق وزیراعظم نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہم نے تو آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا ؟ سب جانتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، فیصلے دینے والوں کو سوچنا ہو گا، عوام کی پرواہ کریں، انہیں ریلیف دینے کے لیے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کیخلاف نابیناافراد سڑکوں پرنکل آئے،ان پرتشددقابل مذمت ہے