ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے

ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپے کی تحریک انصاف نے شدید مذمت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپے کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ، یہ سب کچھ ایک پارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
انہوں نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سرچ وارنٹ کے ساتھ آتے تو ہم تعاون کرتے۔ یہ کسی کیس کی انکوائری کے لیے نہیں آئے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این ایز، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے ممبران کے بیان حلفی موجود تھے، پولیس وہ تمام بیان حلفی ساتھ لے گئِی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک ہمارے 10 افراد گرفتار ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی طبیعت ناساز تھی اس لیے میں ان کے ساتھ تھا۔ اس موقع پر پولیس نے کہا کہ آپ پر کوئی مقدمہ نہیں آپ جا سکتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جو بھی آپریشن کرنا چاہتی ہے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہوگا، ہمیں تاحال آپریشن عزم استحکام پر کوئی بریفنگ نہیں ملی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران سیکرٹری اطلاعات روف حسن سمیت دیگر ممبران کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے. اس دوران کمپیوٹرز اور دیگر دستاویزات بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا تھا.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ نے 63اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیدیا