چارسدہ کے زیرِاہتمام شجرکاری مہم

محکمہ امور نوجوانان چارسدہ کے زیرِاہتمام شجرکاری مہم کا آغاز

ویب ڈیسک: محکمہ امور نوجوانان چارسدہ کے زیرِاہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، شجر کاری مہم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں‌پودے لگائے جائیں گے.
ڈپٹی کمشنر قیصر خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم درانی نے پودا لگا کر باضابطہ اس مہم کا افتتاح کیا۔
محکمہ امور نوجوانان چارسدہ کے زیرِاہتمام شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر ڈی سی نے کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے، نوجوانان شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحول سے آلودگی کے خاتمے کے لئے عوام پودے لگا کر اپنے ملی فریضہ ادا کریں، پودے لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت