جنگلات کی کٹائی کا نوٹس

جنگلات کی کٹائی کا نوٹس ،خیبرپختونخوا حکومت نے لکڑی کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے لکڑی کی ترسیل و نقل و حرکت پر پابندی پابندی عائد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی تیزی کے ساتھ ہونے والی غیرقانونی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے سات ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی نے کہا کہ مذکورہ ٹیمیں لکڑی کی نقل وحمل اورترسیل کی نگرانی وچیکنگ کریں گی جبکہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سرکاری اہلکار جنگلات کی کٹائی میں سہولت کار ی میں ملوث پایاگیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مانسہرہ اور بٹگرام میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی کے باوجودکٹائی کی اجازت دینے والے ڈی ایف اوز کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  سلامتی کونسل اجلاس میں ایران اسرائیل آمنے سامنے، پابندیوں کے مطالبے