خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش

خیبرپختونخوا میں بارش سے موسم خوشگوار، بجلی ٹرپ کر گئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، ایبٹ آباد، مردان، نوشہرہ اور ہنگو سمیت دیگر اضلاع میں بھی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ پشاور میں آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ ضلع مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے۔
ضلع مردان میں بارش کا سلسلہ علیٰ الصبح سے جاری ہے، بارش سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے وہیں گلی محلے بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔
بارش سے بچے بڑے لطف اندوز ہوئے، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، دوسری جانب بادل جم کر برسنے سے سڑکوں اور محلوں میں پانچ جمع ہو گیا جس سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے بارے میں‌عوام کا کہنا ہے کہ بارش شروع ہوتے ہی گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن بجلی غائب ہو گئی، صبح سے غائب ہونیوالی بجلی تاحال بحال ہو سکی۔
دوسری جانب ضلع نوشہرہ میں بھی موسم بارش سے جل تھل ہو گیا، شہر اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے۔
ضلع بھر میں صبح سے شروع ہونے والی بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں بجلی بھی ٹرپ کر گئی۔
نوشہرہ میں بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے لیکن بجلی ٹرپ کر جانے سے مشکلات نے علاقہ مکینوں کی مشکلات بڑھا دیں۔
ضلع ہنگو اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش سے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے چہرے کھل اٹھے. حبس اور گرمی کی شدت میں بھی کمی آئی ہے.
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے وہیں بجلی کے مسائل نے عوام کی خوشی پریشانی میں بدل دی، اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دو روز تک مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی دریاوں میں بھی پانی کے لیول پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی موقع پر طغیانی اور اس سے بچاو کیلئے اقدامات بروقت کئے جا سکیں.

مزید پڑھیں:  ملکی ترقی کا سفر جہاں رکا تھا، وہیں سے شروع ہو چکا، شہباز شریف