ہیپاٹائٹس بڑا چیلنج

ہیپاٹائٹس بڑا چیلنج، صحت مند معاشرہ کیلئَے پرعزم ہیں، صدر/ وزیراعظم

ویب ڈیسک: ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میںِ کہا کہ ہیپاٹائٹس بڑا چیلنج ہے، اس بیماری سے بجات پا کر صحت مند معاشرہ کیلئَے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر بڑا چیلنج ہے، بیماری علامات ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہی ہے جو معاشرے کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس موذی بیماری سے عالمی سطح پر ہر سال بڑی تعداد میں اموات ہوتی ہیں، ہمارے ملک میں بھی صحت عامہ کو اس موذی بیماری سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بڑا چیلنج ہے، اس سے نمٹنے اور ایک صحت مند معاشرہ کیلئَے ہماری کوششیں جاری ہیں۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر سکریننگ اور بروقت تشخیص ناگزیر ہو چکی ہے۔ اسی سے پاکستان کے صحت عامہ کے نظام پر بوجھ کم ہوگا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے کیسز میں بہت اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہیپاٹائٹس بڑا چیلنج ہے ، اس سے بچاؤ، سکریننگ اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرنے ہونگے۔
ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے عالمی دن کے موقوع پر شہبازشریف نے کہا کہ ہیپاٹائٹس خاموش وبا ہے جو خاموشی سے لاکھوں افراد کو متاثر کر رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس موذی مرض کو ختم اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانا ہے اور حکومت اس سلسلے میں کام کرنے کیلئَے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر 6 کروڑ ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں ایک کروڑ کیسز پاکستان میں ہیں، خدشہ ہے کہ اگر خاتمے کیلئے ضروری اقدامات نہ کئے تو ہم جگر کے کینسر کی وبا کا بھی شکار سکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید، 82 زخمی