ایڈہاک ججز سردار طارق

ایڈہاک ججز سردار طارق اور مظہر عالم نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: ایڈہاک ججز سردار طارق اور مظہر عالم نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود اور مظہر عالم میاں خیل کی حلف برداری تقریب آج سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور عدالتی عملے نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سینئر وکلاء اور ایڈہاک ججز کے اہلخانہ نمے بھی شرکت کی.
یاد رہے کہ جسٹس (ر) سردار طارق اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے گزشتہ روز ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یاد رہے چند روز قبل صدر مملکت آصف زرداری نے اس حوالے سے ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد ریٹائرڈ ججزجسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کو ایک سال کیلئے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعینات کر دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے ایڈہاک ججز تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی تھی۔ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق اور جسٹس ر مظہر عالم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا. چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسی نے دونوں‌ریٹائرڈ ججز سے حلف لیا.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ ،8افراد ہلاک