صیہونی گولان حملے کا جواب دینے

صیہونی گولان حملے کا جواب دینے کیلئَے تیار، اسرائیل حزب اللہ کشیدگی میں‌اضافہ

ویب ڈیسک: اسرائیل حزب اللہ کشیدگی میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، صیہونی گولان حملے کا جواب دینے کیلئَے تیاری کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ اجلاس میں مقبوضہ گولان حملے کے جواب میں لبنان میں حزب اللہ کیخلاف راکٹ حملوں کا اختیار نیتن یاہو اور وزیر دفاع کو سونپ دیا گیا ہے۔
اسرائیل حزب اللہ کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے حکومت کو حزب اللہ کیخلاف جوابی وار کرتے ہوئے راکٹ حملوں کا اختیار دیدیا۔
گولان واقعے کے بعد امریکا نے بھی اسرائیل کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے مقبوضہ گولان دھماکے کا الزام حزب اللہ پر عائد کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے، اسرائیل کا دفاع کرنے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے بیروت پر حملے کی تیاری کر لی ہے۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیلی فوج لبنان میں حزب اللہ کیخلاف محدود لیکن مضبوط ایکشن لے گی۔
دوسری جانب ایران نے اسرائیل کو کسی بھی نئی مہم جوئی سے باز رہنے کیلئے وارننگ جاری کر دی، حزب اللہ کی جانب سے ایک بار پھر گولان حملے کے الزامات مسترد کر دیئَے گئے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کا کہنا تھا کہ صیہونی رجیم کے لبنان پر حملے جیسی غیر ذمہ دارانہ کوئی مہم جوئی خطے میں عدم استحکام میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ غزہ کے بعد یہ دوسرا حملہ ہوگا اسرائیل کا لیکن اب کی بار حالات بہت نازک بتائے جا رہے ہیں.
یاد رہے کہ صیہونی گولان حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہونے لگے، دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے گولان حملے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے عالمی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سلامتی کونسل اجلاس میں اسرائیلی مندوب کی ایران کو دھمکی