تحریک انصاف کی 126 ناموں کی

مخصوص نشستیں، تحریک انصاف کی 126 ناموں کی ترجیحی فہرست جمع

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کیلئے تحریک انصاف کی 126 ناموں کی ترجیحی فہرست جمع کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کیلئے تحریک انصاف کی 126 ناموں کی فہرست جمع کرا دی گئی ہے، ان میں قومی و صوبائی اسمبلی دونوں فلور کے لئے نام شامل ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے تمام کاغذات جمع کرائے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے آزار ممبران صوبائی اسمبلی کی پی ٹی آئی سے وابستگی تسلیم کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ اس اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 29 ممبران، خیبر پختونخوا اسمبلی میں 58 ممبران جبکہ سندھ اسمبلی کے 6 ممبران کی پی ٹی آئی سے وابستگی تسلیم کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کرائی گئی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کی 126 ناموں کی ترجیحی فہرست سامنے آگئی۔
قومی اسمبلی

مخصوص نشستوں کیلئے تحریک انصاف کی 126 ناموں کی ترجیحی فہرست میں‌قومی اسمبلی میں 21 خواتین کی مخصوص نشستوں سمیت اقلیتی نشستوں کےلئے 10 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کےلئے 33 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی، 13 اقلیتی امیدواروں کی لسٹ بھی الگ سے جمع کرائی گئی ہے۔
خیرپختنونخوا اسمبلی میں خواتین نشستوں کےلئے 25 جبکہ اقلیتی نشستوں کےلئے 11 ناموں جبکہ سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کےلئے 3 اور اقلیتی نشستوں کےلئے 10 درج ناموں کی لسٹ جمع کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئِی فہرست میں عالیہ حمزہ، کنول شوزب، روبینہ شاہین، روبینہ جمیل، سیمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب، صنم جاوید، ریحانہ ڈار، شہناز طارق خان، مصباح ظفر، آمنہ علی، مہرنسہ سجاد، ملیحہ علی اصغر، ڈاکٹر سمیرا شمس، نادیہ خٹک، مومنہ باسط، نیناں ارشد سمیت صبا بی بی، ساجدہ گلزار، لبنہ حمید، نائلہ مروت کے نام شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کیلئے جمع کرائی گئِی فہرست میں پی ٹی آئی کی اقلیتی امیدواران میں لال چند ملہی، راجیش کمار جاگوانی، وقاص کھوکر، حکوک رادیک بابو، چوہدری عامر ساموئیل، سفیہ منیر جیکسن، تادیل کامران، ارب مال، جائےنند، نابیگ کے نام شامل ہیں۔
خیرپختنونخوا اسمبلی

مخصوص نشستوں کیلئے تحریک انصاف کی 126 ناموں کی ترجیحی فہرست میں‌صوبائی اسمبلی کی اراکین کے نام بھی رکھے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی خواتین و اقلیتی امیدواروں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ اس کے مطابق خواتین کی فہرست میں مشعال یوسفزئی، فوزیہ بی بی، عائشہ نعیم، عظمیِٰ ریاض، ساجدہ حنیف، گل نسرین علی، فریدہ قریشی، فرزانہ جاوید، شکیلہ ربانی، فائزہ مبشر، حمیرا نواز، صائمہ خالد، خوشبو، فرزانہ سفیر، حرما ابراہیم، نعیمہ ناز، شازیہ ناز، عصمت آرا کاکا خیل، مہراب، نایاب خوشحال خان، چاند بی بی، نورین عارف، رضیہ نوشین، زاہدہ جاوید اور عالیہ نواب کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اقلیتوں کی فہرست میں وزیر زادہ،عرفان جوزف،راجیش کمار،روی کمار،پیٹر نوروز گل،شان عدیل شان سمیت سئیمویل رابرٹ،تادیل کامران،دلدار خان،نائلہ ناریش اور آکاش مسیح کے ناموں کو جگہ دی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی

تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے لئے خواتین اور اقلتیوں کی ترجیحی فہرست میں سرفہرست ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام شامل ہے ، ان کے علاوہ عائشہ بھٹہ، طیبہ امبرین، کلثوم اکرم، سائرہ رضا، فرح آغا، فردوس رہنا، عابدہ بی بی، سعدیہ ایوب، صائمہ نورین، عذرا نسیم، آسیہ امجد، تنزیلہ عمران، قربان فاطمہ، کومل ندیم سندھو، بشری سعید، آمینہ بدر، میمونہ کمال، عامرہ اظہر، صفیہ جاوید، اقصہ عاصم، امینہ بلال، ناہید نیاز وٹو، سارہ علی سید، تہمینہ ریاض، شیریں نواز، سیدہ فاطمہ حیدر، شہلہ احسان، شہلہ ممتاز، ادیبہ کوثر، نادیہ اصغر، سیدہ حنا، نیلوفر احمد ملک کے نام شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے اقلیتوں کی فہرست بھی سامنے آگئی، اس میں آصف عاشق، مہیندرا پال سنگھ، یادستر چوہان، سرفراز کلیمنٹ، فرحان گل، سئمول یعقوب، سدرہ حمید، شہزاد فرانسز، تنویر بھٹہ، نوان ایساک، مبارک گل، آصف سہیل اور ڈاکٹر قیصر شہزاد کے نام شامل ہیں۔
سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کےلئے تحریک انصاف کی جانب سے فضہ زیشان، سرینا عدنان اور رخسانہ کوثر جبکہ اقلیتوں کی نشستوں کےلئے ایڈوکیٹ بھگوان داس بھیل، سیلمان لطیف، سروان، لاجپت رائے، لکھراج، مہیش کمار، فلاج رائے، کلیم شاروم، نند لال اور ڈاکٹر پرکاش لال کو منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کہے گی تو ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے