عروبہ کومل کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں پہلے سے 2 خواتین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عروبہ کومل تو ایف آئی آر میں بھی نامزد نہیں ہیں۔
عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں‌ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن سمیت عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انہیں چند روز قبل مرکزی سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس موقع پر پولیس اپنے ساتھ کمپیوٹر اور دیگر ضروری دستاویزات بھی لے گئی اور اس کے ساتھ ہی بیرسٹر گوہر کے گرفتار کءے جانی کی بھی اطلاعات تھیں، تاہم بعد میں‌انہوں نے کہا کہ میں روف حسن کی ناسازی طبیعت کے باعث ان کے ساتھ تھا.
سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف روف حسن کو تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے، یہ ان کا دوسرا ریمانڈ ہے جو ان پر لیا گیا، اس سے قبل پہلا ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں‌عدالت میں‌پیش کیا گیا.
پی ٹی آئی کی دیگر خواتین اراکین کو بھی ریڈ کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا، اس سماعت کے دوران بتایا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار دیگر ممبران کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تاہم کومل ابھی پابند سلاسل تھیں.

مزید پڑھیں:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملین مارچ کا اعلان