جاپان 6 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست

پیرس اولمپکس 2024: جاپان 6 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024 میں میڈیلز ٹیبل پر ٹیموں میں دوڑ شروع، جاپان 6 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست جبکہ فرانس 5 گولڈ میڈیلز کے ساتھ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 کے ابتدائِی تین روز کے دوران جاپان 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ بازی لے گیا ہے۔
میگا ایونٹَ کے تیسرے روز آرچری میں کورین کھلاڑیوں کی بالادستی برقرار رہی، اس دوران مقابلوں میں برٹش کھلاڑی بھی گولڈ میڈلز جیت گئے جبکہ جرمن رائیڈر مائیکل نے کیریئر کا تیسرا اولمپک گولڈ میڈل جیت کر ایکسوٹرئین میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
مقابلوں کے تیسرے روز ویمن 10 میٹر ایئر رائفل میں کوریا کی 16 سالہ ایتھلیٹ بین ہیون نے 251 اعشاریہ 8 پوائنٹس سکور کر کے نہ صرف اولمپک ریکارڈ برابر کیا بلکہ گولڈ میڈل بھی قبضہ میں کر لیا۔
ان مقابلوں میں میل راونڈ بھی کھیلا گیا، مینز10 میٹر ایئر رائفل میں چین کے شینگ لی ہاؤ نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ سوئیڈن نے چاندی اور کروشیا نے برونز میڈل جیتا۔
مینز ڈائیونگ کے 10 میٹر سنکورانائزڈ پلیٹ فارم میں چین نے گولڈ، برطانیہ نے سلور اور کینیڈا نے برونز میڈلز جیتے۔
برطانیہ نے ایکوسٹرین ٹیم جمپنگ ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا جو کہ پیرس اولمپکس میں برطانیہ کا پہلا گولڈ میڈل بھی تھا، برٹش ٹیم کا دوسرا گولڈ میڈل مینز سائیکلنگ ماؤنٹین بائیک کے کراس کنٹری ایونٹ میں تھامس پڈکاک نے جیتا۔
مینز ٹیم آرچری کا گولڈ میڈل جنوبی کوریا کے نام رہا، مقابلوں میں ترکیہ نے برونز میڈل جیتا، فرانس نے مینز سنگلز کینوئنگ سیلالوم میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
مینز سکیٹ بورڈنگ میں جاپان کے ہوری گومی یوٹو نے اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا، دوسری اور تیسری پوزیشن امریکا کی رہی، جوڈو کے مینز 73 کلو گرام مقابلہ میں آذربائیجان کے ہدایت حیدروف نے گولڈ جبکہ فرانس کے یوہان بینجمن نے سلور میڈل اپنے سینے پر سجا لیا۔
مینز ٹیم آرٹسٹک جمناسٹک کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جاپان کے حصے میں آیا، مقابلوں میں چین دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر رہا۔
سوئمنگ کے وویمن چار سو میٹر کے انفرادی میڈل میں کینیڈا کی سمر میکنٹوش نے گولڈ میڈل جیتا، امریکا کی کیٹی گرائمز اور ایما ویانٹ نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔
دن کے آخری گولڈ میڈل کا فیصلہ فینسنگ میں ہوا جس میں مینز انفرادی فوائل باؤٹ میں ہانگ کانگ کے چیونگ کالونگ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
پیرس اولمپکس 2024 میں جاپان 6 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست جبکہ فرانس اور چین کا میڈلز ٹیبل پر 5 ،5 گولڈ کے ساتھ دوسرا اور تیسرا نمبر ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ