تحریک انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھلونے

عدالت کا تحریک انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھلونے کا حکم

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھلونے کا حکم دیدیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھلونے کیلئَے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔
فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، سی ڈی اے حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی۔ پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا کہ آگ بجھانے کے آلے ہر فلورپر لگائیں گے۔
پی ٹی آئی سیکرٹری میں‌چھت پر فائر پمپ، الگ سے پانی کا ٹینک اور مینول الارم سسٹم بھِ لگایا جائیگا۔
عدالتی حکم میں وضاحت کی گئِی ہے کہ بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کیلئے گیس ڈیٹیکٹر اور ایمرجنسی نمبر کا ہونا لازی ہے اس کے لگانے سمیت بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا تھا اور تحریک انصاف کا دفتر بھی سیل کردیا تھا۔ اب اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فوری طور پر تحریک انصاف سیکرٹریٹ کھولنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
اس سے پہلے پولیس نے چھاپہ مار کر سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف روف حسن کو بھی حراست میں‌لیا تھا جو کہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر قید ہیں. اس چھاپے کے دوران پولیس نہ صر ف موجود کمپیوٹرز ساتھ لے گئی بلکہ دیگر ضروری دستاویزات بھی انہوں نے قبضہ کر لئے تھے.

مزید پڑھیں:  تنخواہ دار طبقہ سے اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف