ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ پہنچ

اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ پہنچ گیا، آج نماز جنازہ ادا کی جائیگی

ویب ڈیسک: حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ پہنچ گیا، آج دوحہ کی امام مسجد محمد بن عبدالوہاب مسجد میں بعد از نماز جمعہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا جائے گی۔ اس کے بعد ان کی تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ لوگوں کا جم غفیر اس موقع پر امڈ آیا اور زار و قطار رونے لگے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران میں نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قطر منتقل کر کے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے ہنیہ ایران میں موجود تھے کہ نشانہ بنائَے گئے۔
یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ پہنچ گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی.

مزید پڑھیں:  ایرانی حملے میں موساد ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل تفصیل بتانے سے گریزاں