برطانیہ میں ہنگامہ آرائی ، 150پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: برطانیہ میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران نسل پرستوں کے حملوں میں 150پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔
برطانیہ کے مختلف شہریوں میں 5روز سے جاری واقعات کے دوران مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشنز کو آگ لگادی، اسٹورز لوٹ لیے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں دائیں بازو کے حامی ساتھ پورٹ میں بچوں کے قتل کے بعد سے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے پرتشدد واقعات میں ملوث 250 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف ہدف پورا کرنے میں ایف بی آر ناکام، سخت اقدامات کا عندیہ

حکام نے پرتشدد واقعات کا ذمہ دار سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہوں کو قرار دیا ہے ۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھلائی گئی کہ قاتل مسلمان اور غیرقانونی تارک وطن ہے، سوشل میڈیا نے ان لوگوں کو بھی بولنے کا موقع فراہم کیا جن پر پہلے پابندی تھی۔
برطانوی حکومت نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کو سزائیں دینے کے لیے عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایران کا حملہ، غزہ اور لبنا ن میں جشن، حماس کی ستائش