خیبرپختونخوا میں بورڈ چیئرمین کی تعیناتی

خیبرپختونخوا میں بورڈ چیئرمین کی تعیناتی حتمی مرحلہ میں داخل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بورڈ چیئرمین کی تعیناتی حتمی مرحلہ میں داخل ہو گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پانچ بورڈز کے چئیرمین کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ڈی آئی خان بورڈ کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا جبکہ باقی چئیرمین بھی جلد ہی تعینات کئے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم نے 6 میں سے 4 تعلیمی بورڈز میں چئیرمین کی خالی پوسٹوں پر تقرری اور تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق مردان، کوہاٹ، مالا کنڈ اور سوات کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کے انٹرویوز مکمل کیے جا چکے ہیں جلد ہی دیگر چیئرمینوں کا انتخاب بھی دمل میں لایا جائیگا۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائی جاچکی ہے جسے بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ چیئرمین کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری اور کنٹرولرز کی تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم: نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام موخر کردیا