پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر

پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: موجودہ کشیدہ حالات کے باعث پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت، دفتر خارجہ کی جانب سے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خانہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانیوں کو لبنان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لبنان میں موجود تمام پاکستانی شہری لبنان چھوڑ دیں، اگر لبنان میں مقیم ہیں تو احتیاط برتیں اور خطرے والی جگہوں پر نہ جائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے لبنان میں موجود پاکستانیوں کو بیروت میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کی شہادتوں پر ایران اور حزب اللہ کی جانب سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ کشیدہ حالات کے باعث پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت، دفتر خارجہ کی جانب سے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔
اس کے ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے بھی ہر دم تیار رہتے ہوئے حماس اور حزب اللہ پر حملوں‌کی تیاری کر لی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن اور نیتن یاہو ایران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے